وادی کشمیر میں حریت قائدین مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق اور مرحوم
عبدالغنی لون کی برسیوں سے ایک روز قبل ہی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے
پائین شہر کے تین پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو
جیسی
پابندیاں نافذ کی گئیں۔پابندیوں کے سبب ان علاقوں میں ہفتہ کو تمام طرح کی کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں، بینکوں اور سرکاری دفاتر میں معمول کا کام کاج بری طرح سے متاثر ہوا ۔